Menu

Athar Khan Jeedi

اطہر خان جیدی

پاکستان کے معروف مزاحیہ شاعر اور اداکار اطہر خان جیدی خیبر میڈیکل کالج پشاور کی گولڈن جوبلی تقریبات میں اپنی مزاحیہ غزل “تو میری مرضی” سنا رہے ہیں۔ ایک انوکھا کلام انوکھے انداز میں۔

کھڑے کھڑے مسکرا رہا ہوں تو میری مرضی”

لطیفہ خود کو سنا رہا ہوں تو میری مرضی

میں جلد بازی میں کوٹ الٹا پہن کر نکلا

اب آرہا ہوں  یا جا ریا ہوں یہ میری مرضی

جو تم ہو مہماں تو کیوں نہ آئے مٹھائی لے کر

بٹھا کے تمکو اُٹھا رہا ہوں تو میری مرضی

یہ کیوں ہے سایہ تمہاری دیوار کا میرے گھر



میں جھاڑو دے کر ہٹا رہا ہوں تو میری مرضی

رقیب کی قبر میں پٹاخے بھی رکھ دئیے ہیں

جو قبل دوزخ ڈرا رہا ہوں تو میری مرضی

جو رات کے دو بجے ہیں تمکو شکایتیں کیوں

یہ میری چھت ہےمیں گا رہا ہوں تو میری مرضی

میں نا دہندہ ہوں بنک تک جانتے ہیں جیدی

”تمہارا قرضہ بھی کھا رہا ہوں تو میری مرضی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *